کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے 2021  کا حج رہنما ہدایات پرمنحصر ہوگا

0

نئی دہلی :اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے کہا کہ حج 2021 کورونا کی وبا کے پیش نظر قومی -بین الاقوامی پروٹوکول کے رہنما  ہدایات پر منحصر ہوگا۔
پیر کو یہاں حج 2021 کے سلسلہ میں جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے  نقوی نے کہا کہ حج2021 جون جولائی کے مہینے میں ہونا ہے لیکن کوروناوائرس  اور اس کے اثرات اور سعودی عرب اور حکومت ہند کے عوام کی صحت کا مکمل جائزہ لینے اور  رہنما ہدایات کی بنیاد پرحج 2021 کا حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا ،دیگر ہندوستانی ایجنسیاں جلد ہی 2021 میں حج کے لئے درخواستیں حاصل کرنے اور دیگر تیاریاں  جلد ہی  شروع کردیں گی۔ حج2021 کی درخواست اور دیگر  کارروائیوں کے سلسلہ میں سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا  وبا کی وجہ سے رہنما  ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے حج انتظامات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ ان میں ہندوستان اور سعودی عرب میں رہائش ، ٹریفک ، صحت اور دیگر انتظامات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کی صحت اور تندرستی کورونا کی وجہ سے حکومت کی ترجیحات میں شامل  ہے۔ حکومت ہند اور دیگر متعلقہ ادارے اس سمت میں ضروری انتظامات کریں گے۔ حکومت اور حج کمیٹی نے اس سلسلے میں ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ  ہندوستان 100 فیصد ڈجیٹل حج  انتظامات  کا نتیجہ ہے کہ  کورونا کے سبب  حج 2020 پرنا جاپانے والے ایک لاکھ 23 ہزار لوگوں کے 2100 کروڑ روپے  بغیر کسی کٹوتی کے  ڈی بی ٹی کے توسط واپس کردیئے گئے ۔اس دوران سعودی عرب کی حکومت نے بھی 2018-19کےحجاج کرام کی آمد رفت  کا تقریباً 100 کروڑ روپیہ بھی واپس کردیا گیاہے۔
اس کے علاوہ نقوی نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران حجاج کرام کے تقریباً514 کروڑ رقم بھی کورونا مدت میں واپس کردی گئی ہے۔ ہندوستان میں 100 فیصد  ڈجیٹل حج نظام کا نتیجہ یہ ہے کہ وبا کے دور میں بھی رقم براہ راست اکاؤنٹ میں بھیجی جاتی تھی ، جو حج عمل کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے۔
حج 2021 کی جائزہ میٹنگ میں وزارت اقلیتی امور کے سکریٹری پی کے داس اور دیگر اعلی افسران -وزارت خارجہ  کے جوائنٹ سکریٹری وپل ،وزارت شہری ہوا بازی کے جوائنٹ سکریٹری کے مشرا موجود تھے۔
اس کے علاوہ سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید ، جدہ میں ہندوستان کے قائم مقام قونصل جنرل وائی صابر ، حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او  ایم اے خان  اور  محکمہ  صحت ، ایئر انڈیا وغیرہ کےکے  افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس میٹنگ میں حصہ لیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS