کورونا کے قہر کو روکنے کے لئے فرانس میں پھر سے نافذ ہوگا کرفیو

    0

    پیریس: فرانس کے ایمینوئل میکراں نے کورونا کے قہر کو روکنے کے لئے جمعہ سے ملک میں کرفیو نافذ کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ شہروں میں کرفیو رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔
     میکراں نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا ’’کرفیو الے ڈی فرانس علاقے اور 8 دیگر میٹروپولیٹن علاقوں۔ گرینوبل، لیلے، روین، لیون، ایکس مارسلے، سینٹ ایٹیئن، ٹولوز، مونٹے نیلیئر اور روئن میں نافذ ہوگا‘‘۔
    انہوں نے کہا ’’فرانس کورونا وائرس وبا کی دوسری لہر میں ہر روز اوسطاً 20 ہزار نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ ہم ایسے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں جہاں اسے ہر حال میں روکنا ہوگا‘‘۔
    حالات قابو میں ہیں،ہم ایسی حالت میں ہیں جو باعث تشویش ہے اورخوف پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ ہم نے شروعاتی لہرسے بہت کچھ سیکھا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ کرفیو کے دوران رات 9 سے صبح 6 بجے کے درمیان ٹریفک پر پابندی نہیں ہوگی لیکن سفر کو محدود کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہمیں سبھی علاقوں میں کام کرنے کا اہل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جین کیسٹیکس جلد ہی پریس کانفرنس کو ان اقدامات کی جانکاری دیں گے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS