ریٹیل مہنگائی کی شرح 7.34 فیصد تک پہنچی

0

ساگ-سبزی، گوشت-مچھلی اور دال-تیل سمیت خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے ستمبر 2020 میں خوردہ قیمتوں پر مبنی خوردہ افراط زر کی شرح بڑھ کر 7.34 فیصد ہوگئی ہے ۔حکومت کی طرف سے پیر کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اس سے گزشتہ مہینہ اگست 2020 میں خردہ افراط زر کی شرح 6.69 فیصد رہی تھی۔ جبکہ ستمبر 2019 میں یہ شرح 3.99 فیصد تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں اشیائے خوردونوش کی مہنگائی کی شرح 10.68 فیصد درج کی گئی ہے ، جو اگست 2020 میں 9.05 فیصد تھی۔اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2020 میں موٹے اناج کی قیمتیں 4.68 فیصد، گوشت اور مچھلی کی قیمتیں 17.60 فیصد، انڈے 15.47 فیصد، دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی قیمتیں 5.64 فیصد، تیل اور روغن کی قیمتیں 13.44 فیصد، پھلوں کی قیمتیں 3.21 فیصد، سبزیوں کی قیمتیں 20.73 فیصد، دال کی قیمت 14.67 فیصد، چینی کی 2.47 فیصد اور مصالحہ جات کی قیمتیں 11.73 فیصد بڑھی ہیں۔دوسری جانب کانکنی اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سستی کے سبب اگست 2020 میں صنعتی پیداوار کے انڈیکس (آئی آئي پی) میں آٹھ فیصد کی شدید گراوٹ درج کی گئی ہے ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS