کراچی : پاکستان خواتین ٹیم کی ایک کرکٹر ہائی پرفارمنس کیمپ سے قبل کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہے۔ اس کیمپ کا انعقاد کراچی میں شروع ہونے جارہاہے ۔
کرونا وائرس سے متاثرہ کھلاڑی کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر کورونا پازیٹو کھلاڑی کو بائیولوجیکل سیفٹی پروٹوکول سے باہر کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور کھلاڑی اور معاون عملہ کو کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد احتیاطاً بایوسیفٹی حلقہ سے باہر کردیا گیا ہے۔ پی سی بی نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ بورڈ کا میڈیکل پینل ٹیم کے تینوں ممبروں کی صحت کی مسلسل جانچ کرے گا۔
پی سی بی کے کورونا پروٹوکول کے تحت ان تین ممبروں کا کورونا ٹسٹ منفی آنے پریہ ممبران ٹیم میں دوبارہ شامل ہوسکتے ہیں۔
پاکستان کی خاتون کرکٹر ہائی فارمنس کیمپ سے قبل کورونا سے متاثر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS