سونو سود نے ٹوئٹ کیا کہ کورونا دور میں غریب اور غریب ہوگئے یہ ٹھیک نہیں ہے

    0

    منئی دہلی: کورونا وائرس وبا کے دوران بالی ووڈ ایکٹر سونو سود کے کام کو سوشل میڈیا سے لیکر اصل دنیا تک ہر طرف تعریف کی جارہی ہے۔ لاک ڈاوئن کے دوران ، مہاراشٹر میں  پھنسے ہوئے مائیگرینٹ مزدوروں کو ان کے گھر پہچانا ہو یا ضرورت مندوں تک کسی طرح کی مدد پہچانی ہو، ہر کام میں سونو سود اول مقام پررہے ۔ کورنا وبا کو لیکر سونو سود نے ہفتہ کو ایک ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا دور میں غریب انسان اور غریب ہوگئے یہ ٹھیک نہیں ہے ۔
    بالی ووڈ ایکٹر سونو سود لاک ڈائون میں غریبوں کے مسیحا بن کر ابھرے۔ انہوں نے مائیگرینٹ مزدوروں کو ان کے گھر پہچانے میں بہت مدد کی ہے۔ آن لاک کے وقت میں بھی وہ غریبوں کو جتنا ممکن ہو سکا مدد کررہے ہیں ۔آپریشن کرانے میں مدد کرنے سے لیکر آن لان تعلیم کو جاری رکھنے کے لئے بچوں کو موبائل دینے تک کا کام کرہے ہیں۔
    سونو سود نے نے مئی میں ایک نجی چینل کو دئے اپنے ایک انٹرویو  میں بتایا کہ مائیگرینٹ مزدوروں کو گھر پہچانے میں شروع میں کافی مشکلیں آئیں ۔ اس وقت میرے ماں باپ نے میرا حوصلہ بڑھایا۔ ہمیشہ کہا کہ آپ ابھی بھی کامیاب ہو۔ جب آپ کسی کا ہاتھ تھام کر اس کی منزل تک پہچاسکتے ہو۔ میرا خاندان میرے ساتھ رات دن لگاتار میرے ساتھ کھڑا رہا ہے ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS