نئی دہلی :ملک میں عالمی وبا کووڈ ۔19 کو روکنے کے لئے مہم میں کورونا وائرس کی جانچ پر زور دیا جارہا ہے اور 9 اکتوبر کو ٹسٹ کی مجموعی تعداد ساڑھے آٹھ کروڑ سے زائد ہوچکی ہے اور 10 لاکھ کی آبادی پر کورونا جانچ کی شرح 62 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
ہفتہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 9 اکتوبر کو ملک میں کورونا وائرس کے 11 لاکھ 64 ہزار 18 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا جس سے مجموعی تعداد آٹھ کروڑ 57 لاکھ 98 ہزار 698 ہوگئی۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق 18 سے 24 ستمبر کے درمیان ہفتہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز 614265 رپورٹ ہوئے ،جب کہ اسی عرصہ میں جان لیوا وبا کو شکست دینے والوں تعداد 649908 تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق 25 ستمبر سے یکم اکتوبر کے درمیان وائرس کے 580066 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اسی عرصہ کے دوران 598214 مریض کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے۔ 2 اکتوبر سے 8 اکتوبر کے درمیان وائرس کے 523071 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 554503 تھی۔
گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 1717407 نئے مریض آئے تو شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1802625 تھی۔
ہندوستان میں اب تک ساڑھے آٹھ کروڑ سے بھی زائد کورونا نمونوں کی جانچ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS