اُردویونیورسٹی کا جریدہ ’ادب و ثقافت‘یو جی سی کیئر لسٹ میں شامل

0

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے ڈائرکٹوریٹ آف ٹرانسلیشن اینڈ پبلی کیشنز (ڈی ٹی پی )سے شائع ہونے والے موقر ششماہی ریسرچ اور ریفریڈ جرنل’ادب و ثقافت ‘کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی)نے اپنے منظور شدہ جرائدکی یو جی سی کیئرلسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ یو جی سی کیئر لسٹ کے اجرا سے قبل بھی یہ جریدہ مستقل طورپر یوجی سی کے منظور شدہ رسائل و جرائد کی فہرست میں شامل رہا ہے ۔ پروفیسر محمد ظفرالدین، ڈائرکٹر ڈی ٹی پی کی ادارت میں شائع ہونے والے اس جریدے کا آغاز ستمبر 2015 میں ہوا تھا جو مسلسل اشاعت پذیر ہے۔ یہ ایک خالص تحقیقی جریدہ ہے جس میں معتبر مقالات شائع کیے جاتے ہیں۔ اس جریدہ کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ انتہائی پابندی سے شائع ہوتا ہے اور اس کی ہارڈ کاپی کے ساتھ سافٹ کاپی بھی ریلیز کی جاتی ہے۔
 ادب و ثقافت کو یونیورسٹی ارباب کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے اُردو دانشور حضرات اور قارئین کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ جریدے کے تمام شمارے مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر پڑھے اور ڈاﺅن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS