گردوارہ بنگلہ صاحب میں پچاس روپے میں ایم آر آئی، 600روپے میں ہوگی ڈائلاسس

0

دہلی سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) نے سنیچر کوگردوارہ بنگلہ صاحب کمپلکس میں واقع گرو ہرکرشن پالی کلینک میں غریبوں کے لئے پچاس روپے میں ایم آر آئی اور 600روپے میں ڈائلاسس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جرمنی سے مشینیں آنے کے بعد دسمبر سے ایم آر آئی کی سہولت شروع ہوجائے گی۔ کمیٹی کا دعوی ہے کہ یہاں ملک ہی نہیں بلکہ دنیامیں سبب سے قیمت پر یہ سہولیات ملیں گی۔
ڈی ایس جی ایم سی کے صدر منجندر سنگھ سرسہ اور جنرل سکریٹری ہرمیت سنگھ کالکا نے یہاں سنیچر کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ اقتصادی طورپر کمزور لوگوں کے لئے پچاس روپے میں ایم آر آئی کی سہولت دسمبر مہینہ میں شروع ہوگی۔ اس کے علاوہ ایک دیگر زمرہ بنایا گیا ہے جس میں دہلی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے اراکین کی تصدیق پر اپنے علاقہ کے لوگوں کی ایم آر آئی صرف اصل خرچ پر کی جائے گی۔
دونوں لیڈروں نے بتایا کہ پالی کلینک میں ڈائلاسس کی سروس شروع کی جارہی ہے جو اسی مہینہ شروع ہوجائے گی اور غریب مریضو ں کا 600 روپے میں ڈائلاسس کیا جائے گا جبکہ عام طورپر بازار میں اس کی قیمت 4000روپے یا اس سے زیادہ ہے۔ یہاں علاج کرتے وقت مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں ہوگی اور کسی بھی مذہب کے لوگ یہاں آکر اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مسٹر سرسہ نے کہاکہ ہم گرو صاحب کے دکھائے رائے پر چلتے ہوئے یہ سروس شروع کررہے ہیں۔
مسٹر سرسہ نے  بتایا کہ جرمنی کی ایک کمپنی ایم آر آئی مشینوں کا آرڈر دے دیا گیا ہے اور یہ مشینیں آنے کے بعد دسمبر سے ایم آر آئی کی سہولت شروع ہوجائے گی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS