ایمس نے(سوشانت سنگھ )کہا کہ یہ معاملہ قتل کا نہیں بلکہ خود کشی کا ہے

    0

    نئی دہلی (ایجنسی): ابھرتے فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی چھان بین سے متعلق آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(ایمس)کے ڈاکٹروں کی فارنسک ٹیم نے ذرائع کے مطابق سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)پر یہ واضح کیا  ہے  کہ یہ معاملہ قتل کا نہیں بلکہ خودکشی کا ہے۔ 
    اداکار34 سالہ سوشانت 14 جون کو ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پایا گیا تھا۔
     ایمس نے سی بی آئی پر جو خیال واضح کیا ہے اس میں اداکار کے اہلخانہ اور ان کے وکیل کی جانب سے زہر دینے اور گلا گھوٹنے کے اندیشے کو مسترد کردیا گیا ہے۔
    اس طرح ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمس کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اس معاملے میں تقریباً حتمی رائے دینے کے بعد جانچ مکمل کرلی اور فائل بند کردی ہے جب کہ سی بی آئی نے اپنی تحقیقات جاری رکھی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS