مہاراشٹر میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کی خودکشی

    0

    مہاراشٹر کے  ودربھ میں ضلع یوتمل کے مرلی گاؤں کے قریب سہسترکنڈ آبشار میں چھلانگ لگاکر ایک ہی کنبہ  کے 5افراد نے خودکشی کرلی ۔
    پولیس نے بتایا کہ دو روز قبل پروین بھگوان راؤ گوانگکر (45) ، اہلیہ اشونی (38) ، بیٹیاں سیجل (20) اور سمیکشا (14)  ایک فور وہیلر گاڑی کرایہ پر لیکر اپنے بہنوئی سدھیش سے ملنے گئی تھیں۔ اور ان لوگوں نے وہاں سے اپنے  بہنوئی کے گھر ودربھ جانے کے بارے میں بتایا۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے مبینہ طور پر سرحدی ضلع یوتمل کے مرلی گاؤں میں سہسترکنڈ آبشار میں کود کر خود کشی کر لی۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ پروین کی لاش تحصیل ہمت نگرکے اسلام پور کے قریب سے ملی ہے ، جب کہ اشونی اور سدھیش کی لاشیں جمعرات کے روز درادی سے ملی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سمیکشا  اور سیجل کی لاش تاحال بازیاب نہیں ہوسکی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پروین کے والد بگوان راؤ گوانکرراؤ  ہنڈگاؤں کے معروف کرانہ  تاجر ہیں اور ان کے دونوں بیٹوں پروین اور پرشانت کے درمیان اس پراپرٹی کے حوالہ سے  جھگڑا ہوا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کے بڑے بیٹے پروین نے اس تنازعہ سے پریشان ہوکر اپنے پورے کنبہ کے ساتھ خود کشی کرلی۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS