بابری مسجد کے فیصلے کے بعد اسدالدین اویسی نے ٹوئیٹ کیا ’وہی قاتل وہی شاہد وہی منصف ٹھہرے‘

    0

    نئی دہلی : 6دسمبر 1992کو اجودھیا میں بابری مسجد مسمار کئے جانے کے معاملے میں سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے سبھی ملزمین کو بری کردیا۔ کورٹ کے اس فیصلے کے بعد اے ایم آئی ایم آئی رہنما اسدالدین اویسی نے ایک شعر کو اپنے ٹویئٹر اکائونٹ پر شئیر کیا جس کو اس فیصلے سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے ۔ اویسی نے لکھا ہے کہ وہی قاتل، وہی منصف ،عدالت اس کی ، وہ شاہد ۔۔۔۔۔ بہت سے فیصلے میں اب طرف داری بھی ہوتی ہے ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS