ایل آئی سی کے 25 فیصد حصہ داری فروخت کرنے کے لئے قانون بدلنے کی تیاری میں مو دی حکومت

0

نئی دہلی: بجٹ خسارے کو دور کرنے کے لئے ،حکومت،انشورنس کمپنی،ملک کی سب سے بڑی کمپنی ،لائف انشورنس کارپوریشن
آف انڈیا (ایل آئی سی)میں اپنا 25 فیصد حصہ فروخت کرنے کا ارادہ بنا رہی ہے ۔ اس کے لئے حکومت کابینہ سے منظوری حاصل
کرنے پر غور کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پارلیمنٹ کے ایکٹ میں جس کے تحت ایل آئی سی قائم کی گئی تھی اس میں ترمیم
کرنا چاہتی ہے۔ اس سے حکومت کے لئے کمپنی میں اپنا حصہ فروخت کرنے کا راستہ صاف ہوجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جب ایل آئی سی کا آئی پی او آئے گا ، اس کا انحصار مارکیٹ کے حالات پر ہے۔ ایل آئی سی میں حکومت کا
حصہ کئی مراحل میں فروخت ہوگا۔ وزارت خزانہ کے ترجمان فوری طور پر تبصرہ کے لئے دستیاب نہیں تھے۔ حکومت نے کمپنی
میں اپنے حصہ کو 100فیصد سے کم کرکے 75فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ کورونا کے اس دور میں ،
فلاحی منصوبوں پر بڑھتے ہوئے اخراجات اور ٹیکس میں کمی کے درمیان فرق ایل ای سی کے حصہ کو فروخت کرکے تلافی کی  
جاسکتی ہے۔
مالیاتی خسارہ
ایل آئی سی میں حصہ داری کی فروخت سے حکومت کو اپنی مالی حالت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ معیشت کووڈ-19وبائی بیماری
سے دوچار ہے اور مالی خسارہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ حکومت نے مالی سال 2021 کے لئے جی ڈی پی کا 3.5 فیصد مالی خسارے
کا مقرر کیا ہے۔ 
حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ڈس انویسٹمنٹ  سے 2.1 لاکھ کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے لیکن اب تک وہ
صرف 5700 کروڑ روپے اکٹھا کرنے میں کامیاب ہے۔ حکومت ایل آئی سی میں اسٹاک بیچ کر اسے حاصل کرسکتی ہے۔ آج کی تشخیص
کے مطابق ، مرکزی حکومت ایل آئی سی میں اپنے 25فیصد حصہ فروخت کرکے 2 لاکھ کروڑ روپے حاصل کرسکتی ہے۔ تاہم ،ایل
آئی سی ملازمین اور حزب اختلاف کی جماعتیں ایل آئی سی کی ڈس انویسٹمنٹ کی مخالفت کر رہی ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS