ملک کی گیارہ ریاستوں کی 55 اسمبلی سیٹوں کےلئے ضمنی انتخابات تین نومبر کو ہوں گے جبکہ بہار کی ایک لوک سبھا سیٹ اور منی پور کی ایک اسمبلی سیت کےلئے ضمنی انتخابات سات نومبر کو ہوں گے۔
کووڈ-19 کے پیش نظر مقامی حالات کی وجہ سے آسام ،تمل ناڈو،کیرالہ اور مغربی بنگال کی سات سیٹوں کےلئے ضمنی انتخابات نہیں ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے منگل کو یہاں اعلان کیا کہ بہار کی بالمیکی نگر پارلیمانی سیٹ کےلئے ضمنی انتخابات سات نومبر کو ہوں گے ۔ اسی دن منی پور کی ایک اسمبلی سیٹ کےلئے بھی الیکشن ہوگا۔ مدھیہ پردیش اسمبلی کی 27،گجرات کی آٹھ ،اترپردیش کی چھ ،جھارکھنڈ کی دو،کرناٹک ، اوڈیشہ اور ناگالینڈ کی دو دو ،منی پور کی ایک ،ہریانہ، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کی ایک ایک سیٹ کےلئے ضمنی انتخابات نومبر کو ہوں گے۔
کمیشن کے مطابق 55 اسمبلی الیکشن کےلئے نوٹیفکیشن نو اکتوبر کو جاری ہوگی جبکہ ووٹنگ تین نومبر کو ہوگی۔
بہار کی پارلیمانی سیٹ کےلئے ووٹنگ سات نومبر کو ہوگی۔ اس کےلئے نوٹیفکیشن 13 اکتوبرکو جاری ہوگی۔ جہاں تین نومبر کو ووٹنگ ہوگی وہاں نامزدگی کی آخری تاریخ 16 اکتوبر ہے اور پرچہ نامزدگی کی جانچ 17 اکتوبر کو ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اکتوبر ہے۔
جہاں سات نومبر کو ووٹنگ ہوگی اس کےلئے نوٹیفکیشن 13 اکتوبر کو جاری ہوگی۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخی 20 اکتوبر ہے۔ پرچہ نامزدگی کی جانچ 21 کو ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 23 اکتوبر ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔
گیارہ ریاستوں کی 55 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات نومبر میں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS