دھان خرید کیلئے 19,444 کروڑ روپے کی منظوری

0

نیشنل کو آپریٹو ڈویلپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) نے چھتیس گڑھ،ہریانہ اور تلنگانہ کو کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر اس سال خریف سیزن میں دھان کی خرید کے لئے 19444 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کرنے کو منظوری دی ہے۔
وزارت زراعت کے مطابق یہ رقم اس لئے منظور کی گئی ہے تاکہ ریاستوں کے مارکیٹنگ فیڈریشنوں کو اپنی اپنی کوآپریٹو تنظیموں کے ذریعہ طے مدت کے طورپر دھان کی خرید کرنے کے عمل میں مدد ملے۔ چھتیس گڑھ کے لئے سب سے زیادہ 9000 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ ہریانہ کے لئے 5444 کروڑ روپے اور تلنگانہ کے لئے 5500 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ کووڈ کی وبا کے دوران این سی ڈی سی کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم سے ان تینوں ریاستوں کے کسانوں کو بے حد ضروری مالی مدد حاصل ہوگی۔ مناسب وقت پر اٹھائے گئے اس قدم سے ریاستوں کی ایجنسیاں فوری خرید کے عمل کو شروع کر سکیں گی۔ اس سے کسانوں کو حکومت کے ذریعہ نوٹیفکیشن کم از کم امدادی قیمت پر اپنی پیداوار بیچنے میں ضروری مدد ملے گی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS