حج 2021 کی درخواست کا عمل اکتوبر، نومبر تک شروع ہوگا:مختار عباس نقوی

0

ممبئی، (یو این آئی):ہندوستانی عازمین کو حج 2021 کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار
عباس نقوی نے کہا کہ حج کمیٹی، دیگر ہندوستانی ایجنسیاں اکتوبر، نومبر تک حج 2021 کی درخواست کا عمل اور دیگر تیاریاں شروع
کر دیں گی۔ ’ہم توقع کر رہے ہیں کہ سعودی عرب حکومت جلد ہی حج 2021 کے حوالے سے ضروری رہنما اصول جاری کرے
گی۔ ہندوستانی ایجنسیاں اس سلسلے میں سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔‘
آج ممبئی کے حج ہاؤس میں حج 2021 کے حوالے سے تیاری کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ایم اے
خان اور دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔اس موقع پر مختار عباس نقوی نے کہا کہ پچھلے 3 سالوں کے دوران حجاج کرام کی تقریباً
51 514 کروڑ روپے کی زائد رقم بھی واپس کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کورونا وبائی امراض کی وجہ سے حج 2020 کی
منسوخی کے بعد 2100 کروڑ روپے بغیر کسی کٹوتی کے، 1 لاکھ 23000 افراد کو واپس کر دیے گئے ہیں۔ سعودی عرب
حکومت نے حج 2018-19 کے دوران نقل و حمل کے سلسلے میں تقریباً 100 کروڑ روپے کی واپسی کردی ہے۔
مختار عباس نقوی نے مزید بتایا کہ حج 2021 کی تیاری شروع ہوئی ہیں اور ہم نے اس کے بارے میں غیر رسمی جائزہ اجلاس
لیا….  ہم نے تبادلہ خیال کیا کہ حج 2021 کو وبائی امراض کے درمیان کیسے انجام دیا جائے گا نیز اس سلسلے میں ہم نے
سعودی عرب سے بھی بات کی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس سال کتنے پی پی ایل کی توثیق کی جائے گی یہ جو سعودی حکومت
کی ہدایت نامہ پر منحصر ہے جو ابھی آنا باقی ہے۔ مختار عباس نقوی نے بتایا کہ حکومت مہاراشٹر حج ہاؤس کے لیے نوی ممبئی کے
کھارگر میں ایک زمین دینے پر متفق ہو گئی ہے اور جلد ہی اس کا کام شروع ہوجائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS