نئی دہلی(پی ٹی آئی )
مرکزی حکومت نے پیر کو کہا ہے کہ متعدد ریاستوں اور مرکزی علاقوں نے کسانوں کی خودکشی کی تفصیلات نہیں دی ہیں اور اسی وجہ سے ، زراعت میں خودکشیوں کی وجوہ سے متعلق قومی اعداد و شمار 'غیر مصدقہ' ہیں اور شائع نہیںکئے جا سکتے ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے امور برائے داخلہ کشن ریڈی نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے ایوان کو بتایاکہ کئی ریاستوں نے متعدد ذرائع سے تصدیق کے بعد کسانوں ، کاشتکاروں اور زرعی مزدوروں کی خودکشی کے 'صفر' کے اعداد و شمار پیش کئے ہیں۔ دوسرے پیشوں میں کام کرنے والے افراد کے ذریعہ خودکشی کے واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ ایک سوال کے تحریری جواب میں ، انہوں نے کہا کہ اس کمی کی وجہ سے ، زرعی شعبے میں خودکشی کی وجوہات کے بارے میں کوئی قومی اعداد و شمار موجود نہیں ہیں اور اسے الگ سے شائع نہیں کیا گیا ۔ "حادثاتی اموات اور خودکشی کے تازہ ترین نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2019 میں 10281 کسانوں نے خودکشی کی جبکہ سال 2018 میں اپنی جانیں دینے والے کسانوں کی تعداد 10357 تھی۔
ریاستوں نے نہیں دی کسانوں کی خودکشی کی تفصیلات : مرکز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS