کسانوں کو صنعت کاروں کا ’غلام ‘بنا رہے ہیں مودی: راہل

0

 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی مرکزی حکومت کو گھیرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے اور اتوار کو انہوں نے کسانوں سے متعلق بلوں کے سلسلے میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کسانوں کو صنعت کاروں کا ’غلام‘ بنا رہے ہیں جسے ملک کبھی کامیاب نہیں ہونے دےگا۔
کانگریس زراعت سے جڑے بلوں کے سلسلے میں حملہ آور بنی ہوئی ہے۔ یہ بل لوک سبھا میں پاس ہوچکے ہیں اور انہیں آج راجیہ سبھا میں پیش کیاگیا ہے۔

وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ کانگریس رہنما نے آج ٹویٹ کرکے کہا،’’مودی حکومت کے زرعی – مخالف ’کالے قانون‘ سے کسانوں کو زرعی پیداوار مارکیٹنگ کمیٹی (اے پی ایم سی) کسان مارکیٹ ختم ہونے پر کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کیسے ملے گی اور ایم ایس پی کی گارنٹی کیوں نہیں ہے ؟ مودی جی کسانوں کو صنعت کاروں کا غلام بنا رہے ہیں جسے ملک کبھی کامیاب نہیں ہونے دےگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS