آئی پی ایل مثبت تبدیلیاں لائے گا:گواسکر

0

نئی دہلی (یو این آئی)
سابق ہندستانی کرکٹر سنیل گواسکر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے انعقاد سے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں مثبت توانائی اور تبدیلی واقع ہوگی ۔گواسکر نے ڈریم11 آئی پی ایل2020 میں بطور کمنٹیٹر شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈریم11 آئی پی ایل کے ساتھ ہندوستانی کرکٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے بہت خوشی حسوس ہورہی ہے ۔ مجھے امید ہے کہ یہ ٹورنامنٹ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں مثبت توانائی لا سکتا ہے ۔ مجھے متعدد ماہرین سے لیس کمنٹری پینل کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہے اور میں کھیل کے شائقین کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کا بے تابی سے منتظر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل ٹیلنٹ کو موقع دینے کا بہترین پلیٹ فارم رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم اس سال بھی کچھ ایسا ہی دیکھیں گے ۔ سب کی نظریں ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے مابین افتتاحی میچ پر ہوں گی۔ ہم مہندر سنگھ دھونی کو ایک سال کے بعد کھیلتے ہوئے دیکھیں گے اور مجھے یقین ہے کہ ہر کوئی اسے دیکھنے کے لئے بے چین ہوگا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS