یوگی سرکار کاایک اور فیصلہ، مغل میوزیم اب شیواجی کے نام پر

0

لکھنؤ (ایجنسیاں)
یوگی سرکار نے ایک اور بڑا اعلان کیا ہے۔ آگرہ میں زیر تعمیر مغل میوزیم اب شیواجی کے نام پر جانا جائے گا۔ اس موقع پر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یوپی سرکار قومی نظریات کو فروغ دینے جارہی ہے۔ غلامی کی ذہنیت کی علامتوں کو چھوڑ کر قوم کے تئیں فخر کا احساس کرانے والے معاملوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ہمارے ہیرو مغل نہیں ہوسکتے۔ شیواجی مہاراج ہمارے ہیرو ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے پیر کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آگرہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے رہے تھے۔اس سے قبل یوگی سرکار نے فیصلہ لیا تھا کہ 11شہیدوں کے نام پر ان کے ضلع میں کسی ایک سڑک کا نام رکھا جائے گا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS