نئی دہلی : پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز سے قبل لوک سبھا ممبران کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں کل 17 ممبران پارلیمنٹ کورونا پازیٹیو پائے گئے۔
کورونا پازٹیو اراکین پارلیمنٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے 12،وائی آرایس کے دو،شیوسینا کے ایک،دروڑ مونیتر کزگم کے ایک اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک ایم پی شامل ہیں۔
لوک سبھا ممبران کا کورونا ٹیسٹ 13 اور 14 ستبر کو پارلیمنٹ ہاوس میں کیا گیا جس میں سے 16 کے 13 ستمبر کو کورونا پازیٹیو ہونے اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ روڈمل ناگر کے 14 ستمبر کو کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی۔
بی جے پی کی میناکشی لیکھی،روڈمل ناگر،ستیہ پال سنگھ،ڈاکٹر رام شنکر کٹھیریا ،پرتاپ راو پاٹل،پردھان برووا،ودیت بارن مہتو،جناردن سنگھ سگریوال،سوکانتا،سکھبیر سنگھ جونپوریا اور اننت کمار ہیگڑے،شیوسینا کے پرتاپ راو جادو،وائی ایس آر کانگریس کے ایل ریڈیپپا ریڈی اور جی مادھو،ڈی ایم کے،کے جی سیلوم اور آرایل پی کے ہنومان بینیوال شامل ہیں۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
پارلیمنٹ اجلاس سے قبل 17 اراکین پارلیمنٹ کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS