راج ناتھ سنگھ کی تہران میں ایرانی وزیر دفاع کےساتھ میٹنگ

0

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے روس کا دورہ کرکے واپسی کے دوران ہفتہ کے روز ایران کے دارالحکومت تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل عامر ہاشمی سے دوطرفہ بات چیت کی۔
سنگھ روس کے دارالحکومت ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ممبر ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد ہفتہ کے روز ہندوستان روانہ ہوگئے۔ ایرانی وزیر دفاع نے مسٹر سنگھ سے تہران میں رکنے اور گفت و شنید کی درخواست کی تھی۔
دونوں وزیر دفاع کے مابین یہ بات چیت خوشگوار اور گرمجوشی کے ماحول میں ہوئی۔ دونوں لیڈران نے ہندوستان اور ایران کے درمیان سالہا سال پرانے ثقافتی ، لسانی اور تہذیبی تعلقات کی اہمیت کا ذکر کیا۔
انہوں نے افغانستان میں امن و سلامتی سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ، نیز دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS