نئی دہلی: کورونا وائرس کے بحران کے پیش نظر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس)نے اپنے سبھی مراکز پر او پی ڈی فوری اثر سے عارضی طور سے دو ہفتے کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایمس کے میڈیکل سپرنٹندنٹ ڈاکٹر ڈی کے شرما نے بدھ کو اس معاملے میں حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی اور نیم ایمرجنسی مریضوں کے لئے مناسب بستر مہیا کرانے کے لئے او پی ڈی اورجنرل۔نجی وارڈ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹرشرما کی طرف سے جاری حکم کے مطابق ایمس میں اگلے دو ہفتوں تک او پی ڈی،جنرل وارڈ اورنجی وارڈ بند رہیں گے۔ اس کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے مزید فیصلے کئے جائیں گے۔
جنرل اور نجی وارڈ میں بھرتی ایمرجنسی اور سیمی ایمرجنسی مریضوں کا علاج جاری رہے گا۔ایمرجنسی مریضوں کو بسترنہیں مل پارہے تھے۔ اسی کی وجہ سے ایمس نے او پی ڈی، جنرل وارڈ اور پرائیوٹ وارڈ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایمس کے سبھی مراکز پراو پی ڈی عارضی طور سے دو ہفتے کے لے بند کرنے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS