ایمس سے ڈسچارج ہوئے امت شاہ

0

نئی دہلی :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو پیر کے روز آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس)سے ڈسچارج کردیا گیا۔
ایمس نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ شاہ صحت یاب ہوگئے ہیں اور انہیں جلد ہی ڈسچارج کردیا جائے گا۔
امت شاہ کو ہلکے بخار کی شکایت کے بعد 18 اگست کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا 12 دن تک ایمس میں علاج ہوا۔ اس سے قبل شاہ کورونا وائرس سے بھی متاثرہوئے تھے۔ انہیں 2 اگست کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور 14 اگست تک وہاں ان کا علاج ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق شاہ کو آج صبح ایمس سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
خیال رہے امت شاہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہو کرگھرواپس آئے تھے،تاہم انفیکشن کے بعد کچھ پریشانیوں کے سبب علاج کے لئے انہیں 18 اگست کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایمس کے ڈائرکٹر رندیپ گلیریا کی سربراہی میں ایمس میںان کا علاج کیا گیا،جہاں آج صحت مند ہونے  کے بعداسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS