یوگی حکومت بنکروں کی لاک ڈائون میں معاشی بدحالی میں مدد کرے:پرینکا

0

لکھنؤ:کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کی یوگی حکومت کو یاد دلایا ہے کہ لاک ڈاؤن میں معاشی بدحالی کا سامنا کررہے بنکروں کی بجلی معافی کے لئے ان کے ذریعہ لکھے خط کا اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔
پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا'میں نے 13مئی کو یوپی حکومت کو خط لکھ کربنکروں کا بجلی معاف کرنے ولاک ڈاؤن سے پیدا بحران میں مدد کے لئے ہرایک بنکر کنبے کو 12000روپئے فی ماہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ بنکروں کی بری حالت کو دیکھتے ہوئے حکومت کو فورا یہ قدم اٹھانے چاہئے تاکہ اس آرٹ کو بچایا جاسکے۔
قابل ذکر ہے کہ پرینکا گاندھی واڈرا نے خط میں لکھا تھا کہ کورونا وبا سے عوامی زندگی متاثر ہے۔ ہرسماج کے اوپربھیانک معاشی مارپڑی ہے۔ کسان غریب اور مزدورسماج  کی حالت کافی خستہ ہے۔معاشی بحران نے مڈل کلاس اورجنرل زمرے کے نوکری پیشہ افراد کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے۔ کاروبار اور تاجر سماج کے اوپر اپنا وجود بچانے کا بحران کھڑا ہوگیا ہے۔ ان سماج کی مدد کرنا ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ریاست میں ایک بڑی آباد بنکری کے پیشے سے وابستہ ہے۔اس وبا میں ان کا پورا کاروبارڈھپ ہوگیا ہے۔ بنکروں کو فوری راحت پہنچانے کی ضرورت ہے۔ بنکروں کے بجلی بل معاف کیا جائے اورہرایک بنکر کنبے کو فی ماہ12ہزار روپئے نقصان کی تلافی کے طور پر فراہم کیا جائے۔ اسی طرح سے قالین کاروباریوںاورکاریگروں کو مالی مدد کی سخت ضرورت ہے۔ ان کے بنک قرض معاف کئے جائیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS