نئی دہلی: کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں سونیا گاندھی کے دوبارہ عبوری صدر منتخب کئے جانے کے بعد یہ خیال کیا جارہا تھا کہ سینئر رہنماؤں کے مابین تلخی ختم ہو گئی ہے لیکن پارٹی کے سینئر لیڈ اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل کے ٹوئٹ سے پتہ چلتا ہے کہ’گھمسان‘ابھی باقی ہے۔
پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کے پیر کے روز میٹنگ میں بیان کے بعد ٹوئٹ کرنے والے اور ملک کے سینئرترین وکیل میں سے ایک سبل کے آج کے ٹوئٹ سے قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا’’یہ کسی عہدہ کی بات نہیں ہے۔ یہ میرے ملک کی بات ہے جو سب سے زیادہ اہم ہے‘‘۔
گاندھی کی ناراضگی کی اطلاع کے بعد بھی پیر کو میٹنگ میں سبل نے ٹوئٹ کیا تھا ، لیکن بعد میں سینئر ایڈوکیٹ نے یہ کہتے ہوئے ٹوئٹ کو ہٹا دیا تھا کہ راہل نے انہیں بتایا تھا کہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پیر کو ہونے والی اس میٹنگ سے قبل پارٹی کے 23 سینئر لیڈران نے جن میں راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد بھی شامل تھے ، نے تنظیم میں تبدیلی کے لئے سونیا گاندھی کو خط لکھا تھا۔ اس خط کے بعد سے پارٹی میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔
کپل سبل کے نئے ٹوئٹ سے کانگریس میں’گھمسان ‘شروع ہونے کے اشارے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS