راجیو گاندھی کی سالگرہ پر راہل گاندھی والد کو یاد کیا، ویزراعظم مودی نے خراج عقیت پیش کیا

0

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی یوم پیدائش پر انہیں سلام کیا۔ راجیو گاندھی کی یوم پیدائش پر راہل گاندھی نے بھی انہیں یاد کیا۔  
راہل گاندھی نے اپنے والد، سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر جمعرات کے روز گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک لبرل اور محبت کرنے والے شخص تھے۔
 راہل گاندھی نے اپنے والد کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے فوٹو کے ساتھ ٹوئٹ کیا ’’راجیو گاندھی ایک غضب کا نظریہ رکھنے والے اور اپنے وقت سے بہت آگے کے انسان تھے۔ لیکن ان سب سے الگ وہ ایک لبرل اور محبت کرنے والے انسان تھے‘‘۔ انھوں نے مزید لکھا’’میں  اپنے باپ کے طور پر انہیں پاکر خود کو بہت خوش قسمت اور فخر محسوس کرتا ہوں۔ ہم انہیں آج اور ہر دن یاد کرتے ہیں‘‘۔   آنجہانی مسٹر گاندھی چھٹے  اور  40 سال  کی عمر میں ملک میں سب سے کم عمر وزیراعظم بنے تھے۔ ان کا دورِ اقتدار سن 1984 سے 1989 تک رہا۔
 وزیراعظم مودی نے آنجہانی راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’’سابق وزیراعظم مسٹر راجیو گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت‘‘۔
آنجہانی راجیو گاندھی ملک کے چھٹے اور سب سے کم 40 برس کی عمر میں وزیراعظم بنے تھے۔ ان کی مدت کار 1984 سے 1989 تک تھی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی آج 76واں یوم پیدائش ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS