نئی دہلی :سابق صدر پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے جمعرات کو کہا کہ ان کے والد ابھی زندہ ہیں اور ان کی موت کی افوا جھوٹی ہے۔ کورونا سے متاثرہ سابق صدر کی پیر کے روز نئی دہلی کے ملٹری اسپتال میں خون کا تھکا ہٹانے کے لئے سرجری کی گئی اور ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ مکھرجی ابھی زندہ ہیںاوران کے دل سے خون کا بہاؤ معمول پر(ہیموڈینامک سٹیبل)چل رہا ہے‘‘نامور صحافی سوشل میڈیا پرافواہیں اور فرضی خبریں پھیلارہے ہیں جو اس کا واضح ثبوت ہے کہ میڈیا ملک میں جھوٹ کی فیکٹری بن گیا ہے۔
شرمشٹھا مکھرجی نے ٹوئیٹ کیا کہ پچھلے سال 8اگست کو میرے لئے سب سے خوشی والا دن تھا۔ کیوں کہ میرے والد کو بھارت رتن سے سرفراز کیا گیا تھا۔ ٹھیک ایک سال بھی 10اگست کو وہ شدید طور سے بیمار ہوگئے ہیں۔خدا سب کچھ اچھا کرے اور زندگی میں غم اور خوشی دونوں کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔ میں ان کی پریشانی کے لئے ایمانداری سے سبھی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
پرنب مکھرجی زندہ،موت کی جھوٹی افوا ہے:ابھیجیت مکھرجی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS