وزیر اعظم مودی جمعرات کو’شفافیت پر مبنی ٹیکس- ایماندار کا احترام‘کے لئے کریں گے پلیٹ فارم لانچ

0

نئی دہلی: سرکاری معلومات کے مطابق وزیر اعظم مودی’شفافیت پرمبنی ٹیکس – ایماندار کا احترام‘ کے لئے پلیٹ فارم لانچ کریں گے وہ ڈائریکٹ ٹیکس اصلاحات کو مزید آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا ۔ محکمہ انکم ٹیکس کے افسروں اوراعلیٰ افسروں کے علاوہ مختلف چیمبرز آف کامرس ، تجارتی ایسوسی ایشنز اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ایسوسی ایشنز کے ساتھ ساتھ بڑے ٹیکس دہندگان بھی اس تقریب میں حصہ لیں گے۔ اس موقع پر وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور نرملا سیتارمن اور وزیر مملکت برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور انوراگ سنگھ ٹھاکر بھی موجود رہیں گے۔
سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے حالیہ برسوں میں ڈائریکٹ ٹیکسوں میں کئی بڑی ٹیکس اصلاحات کیں ہیں۔ گذشتہ سال کارپوریٹ ٹیکس کی شرح 30 فیصد سے کم کر کے 22 فیصد کردی گئی اور نئے مینوفیکچرنگ یونٹوں کے لئے یہ شرح مزید 15 فیصد کردی گئی تھی۔’منافع تقسیم ٹیکس‘بھی ختم کردیا گیا۔
ٹیکس اصلاحات کے تحت ٹیکس کی شرحوں میں کمی کرنے اور ڈائریکٹ ٹیکس قوانین کو سہل کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے کام کاج کی کارکردگی اور شفافیت لانے کے لئے سی بی ڈی ٹی کی جانب سے کئی قدم اٹھائے گئے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS