نئی دہلی: پہلی بار ملک میں کورونا وائرس کے سرگرم معاملات کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے فعال کیسوں کی تعداد 586244 رہ گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51،706 افراد شفایاب اور 857 افراد ہلاک ہوئے۔ اسی مدت کے دوران فعال کیسزکی تعداد میں 54 عدد کی کمی آئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب فعال کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔
وزارت کے مطابق ملک میں شفایابی کی شرح 67.19 اورہلاکت کی شرح 2.09 فیصد ہے۔ اب تک ملک میں 1282216 افراد صحت مند ہوچکے ہیں اور 39795 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 52509 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1908255 ہو گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 4866 ، تمل ناڈو میں 1546 ، کرناٹک میں 623 اور مدھیہ پردیش میں 530 مریضوں نے کوروناوائرس کو شکست دی۔ آندھرا پردیش میں سب سے زیادہ 2727 ، آسام میں 1887 ، اتر پردیش میں 1031 اور تلنگانہ میں 860 ایکٹیو کیسزمیں اضافہ ہوا ہے۔
کووڈ-19: ملک میں پہلی بار سرگرم معاملات کی تعداد میں کمی آئی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS