فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے جے این یو کو 455 کروڑ روپئے دئے

0

نئی دہلی: فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کی نئی اکیڈمک عمارت اورہاسٹل کے لئے 455 کروڑ روپئے مختص کیے ہیں۔
وزارت نے یہ فنڈ ہائرایجوکیشن فنڈنگ ​​ایجنسی کے توسط سے مختص کیا ہے۔اس فنڈ کے ذریعے یونیورسٹی میں ریسرچ سنٹرزاورانٹیگریٹڈ انٹرپرائزریسورس پلاننگ سسٹم بھی تیارکیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جے این یو میں کچھ نئے خصوصی مراکز اور اسکول کھولے گئے ہیں۔اس کو دیکھتے ہوئے کیمپس میں طلبہ کے لئے ہاسٹل وغیرہ کی بہت ضرورت تھی۔آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق جے این یو میں اٹل انکیوبیشن سنٹر بھی کھلاہے اوراس کے لئے تین کمپنیاں بھی کام کر رہی ہیں۔اس منصوبے میں 100 کمپنیوں کا ہدف رکھا گیا ہے۔
جے این یو کے وائس چانسلر ایم جگدیش کمار نے کہا ہے کہ ہیفا سے ملے فنڈز اٹل بہاری باجپائی اسکول آف مینجمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ  کے طلبااورمحققین کے لئے ہوسٹل بنانے،اسکول آف انجینئرنگ  کے لئے اکیڈمک بلڈنگ انکیوبیشن سینٹراورایڈوانس اینیمل ریسرچ سینٹر کے طلباء کے لئے کیا جائے گا۔ عمارت کی تعمیرجلد شروع ہوجائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS