نماز عید کے بعد حجاج منیٰ پہنچے، سنت براہیمی ادا کی، سر منڈوائے

    0

    مکہ مکرمہ: مسجد الحرام اور مسجد نبوی  میں آج نماز عید الاضحیٰ  کی ادائیگی کے بعد کورونا وبا کے پیش نظر مصافحے اور معانقے سے گریز کیا گیا۔ اجتماعات بھی محدود رہے۔ 
    مسجدالحرام میں نماز عید کی امامت شیخ عبداللہ الجہنی نے کی۔ مسجد نبوی میں نماز عید کی امامت کا فرض شیخ احمد بن طالب نے ادا کیا۔ مسجدالحرام میں نماز کے بعد انہوں نے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حکومت نے حجاج کرام کی صحت کی حفاظت کے لئے محدود حج کا جو فیصلہ کیا وہ اسلامی قانون کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے مسلمان پرزوردیا کہ وہ کسی بھی قسم کے انتشارسے دوررہیں اورباہمی اتحاد کو مستحکم کریں۔
    حجاج کرام نمازعید کے بعد منیٰ روانہ ہو گئے جہاں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ سہ پہر تک جاری رہا۔ حجاج کرام نے سر بھی منڈوائے۔
    حجاج منیٰ میں گيارہ اور بارہ ذی الحج كی راتيں گزاریں گے اورہردن زوال كے بعد رمی جمرات مین حصہ لیں گے۔
    12 تاريخ كو تینوں شیاطین کو كنكرياں مارنے کے بعد حجاج غروب آفتاب سے قبل منٰی سے نكل سکتے ہیں۔ بصورت دیگر 13 تاريخ كی رات منٰی ميں بسر کی جائے گی، حجاج کرام اپنے وطن روانہ ہونے سے قبل الوداعی طواف کریں گے۔
    دبئی، بحرین، کویت، عمان میں بھی سادگی سے منائی گئی اور سنت ابراہیمی کا فریضہ بھی محتاط طور انجام دیا گیا۔
    امریکہ، آسٹریلیا،جاپان اوردیگر ممالک سمیت یورپ میں مقیم مسلمانان نے عید الاضحیٰ منائی اور سنت ابراہیمی کی پیروری کرتے ہوئے جانوروں کی قربانیاں دیں۔
    ہندستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور کئی جنوبی ایشیائی اوردیگر ملکوں میں کل عید قرباں صحت  اور زندگی کے تحفظ کے نئے ضابطوں کے تحت منائی جائے گی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS