مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آج ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔
چوہان کورونا کے علاج کے لئے ہفتہ کے روز سے یہاں کے چرایو اسپتال میں داخل ہیں۔ وہ اسپتال سے ہی کورونا سے متعلق امور کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں اور آج دن میں کابینہ کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔
دارالحکومت بھوپال میں کورونا کے پھوٹ پڑنے کی وجہ سےسخت لاک ڈاؤن کے سبب اب بیشتر حکومتی میٹنگز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی جارہی ہیں۔ چوہان آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کورونا کیسز کا بھی جائزہ لیں گے۔
خیال رہے کہ چوہان ہفتہ کے روز کورونا سے متاثرہ پائے گئے تھے اور تب سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی حالت اب بہتر ہے۔