راجستھان میں گورنر کارول حیران کن: کانگریس

0

نئی دہلی: کانگریس نے راجستھان کے گورنر کے رول کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے مقرر گورنروں کے اس طرح کے رول کی مخالفت میں ہی پارٹی نے پیر کے روز پورے ملک میں راج بھون کے سامنے احتجاج و مظاہرہ کیا ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اورسابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ پارلیمانی جمہوریت کے کام کاج میں گورنرز کا کردار اہم  ہوتا ہے۔گورنر اسمبلی کا سیشن منعقد کرنے کے ساتھ ہی اراکین اسمبلی کو سمن جاری کرسکتے ہیں اور اگر وزیراعلیٰ اکثریت ثابت کرنا چاہتے ہیں تو گورنر اسمبلی کی میٹنگ طلب کرسکتے ہیں۔
چدمبرم نے کہاکہ راجستھان میں کابینہ کے فیصلے کے سلسلے میں گورنر نے جو کردار ادا کیا ہے وہ حیران اور سکتے میں ڈالنے والا ہے اور گورنر کے اسی رول کے خلاف کانگریس نے آج پورے ملک میں راج بھون کے سامنے احتجاج و مظاہرہ کرکے  بی جے پی کی غیرآئینی ضابطوں کی خلاف کی طرف عوام کی توجہ مبذول کرائی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ گورنر جلد ہی اسمبلی کا سیشن طلب کریں گے اورآئین کا احترام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 کے بعد بی جے پی نے جتنے بھی گورنر مقرر کئے ہیں ان میں سے بیشتر نے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے آئینی ضابطوں  کا مذاق اڑایا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS