آخری سال کےامتحان کے معاملہ میں سماعت جمعہ تک ملتوی

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے یونیورسٹیوں میں مختلف کورسز کے آخری سال کے امتحانات 30 ستمبر تک کرائے جانے کی لازمیت سے متعلق یونیورسٹی گرانٹ کمیشن(یو جی سی)کے رہنما خطوط کو چیلنج دینے والی درخواستوں کی سماعت 31 جولائی تک کے لئے پیر کے روز ملتوی کردی جسٹس اشوک بھوشن،جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس بی آر گوئی کی بنچ نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کو یو جی سی کی جانب سے 29 جولائی تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔اس جواب پر درخواست گزار اگلے روز یعنی 30 جولائی کو جواب داخل کرسکتے ہیں۔
بنچ چار درخواستوں کی مشترکہ سماعت کررہی تھی،جن میں مختلف یونیورسٹیوں کے 31 طلباء،قانون طالب علم یش دوبے،یوا سینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے اور ایک طالب علم کرشنا باگھمارے کی ایک ایک درخواست شامل ہے۔ان چاروں درخواستوں میں وزارت داخلہ کے حکم کے پیش نظر یو جی سی کے ذریعہ گزشہ چھ جولائی کو جاری نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قانون کے طالب علم یش دوبے کی جانب سے سیئنئر وکیل ابھشیک منو سنگھوی پیش ہوئے۔انہوں نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ اس معاملے میں عوامی فلاح وبہبود (پرو-بونو-پبلک)بحث کریں گے۔مسٹر سنگھوی نے دلیل دی کی یو جی سی کی ہدایات سخت اورناقابل عمل ہیں۔مغربی بنگال اور مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں کی طرف سے پیش وکیلوں نے بھی امتحانات کے انعقاد پر سخت اعتراض ظاہر کیا۔
مختلف یونیورسٹیوں کے 31 طلباء کی طرف سے پیش وکیل الکھ آلوک نے ایک ہی روز میں کووڈ-19 کے 50 ہزار سے زیادہ معاملوں کا ذکر کرتے ہوئے عدالت سے یو جی سی کی ہدایات پرپابندی عائد کرنے کی اپیل کی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS