حکومت میرا مشورہ سننے کو تیار نہیں: راہل گاندھی

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی بحران سے متعلق ان کے مشورے پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اور ملک کے عوام کو خطرہ میں ڈال رہی ہے۔
راہل گاندھی نے جمعہ کو کہا ’’میں نے کووڈ 19 اور معاشی صورتحال کے بارے میں انہیں متنبہ کیا۔ انہوں نے اسے مسترد کردیا۔ اس کے بعد ملک میں ایک بڑا بحران پیدا ہوگیا۔ میں انہیں چین کے بارے میں خبردار کر رہا ہوں لیکن وہ اس انتباہ کو مسترد کر رہے ہیں‘‘۔
کانگریس لیڈر بار بار حکومت کو چینی بحران سے آگاہ کر رہے ہیں اور تقریباً ہر روز سرحد پر چین کی صورت میں کھڑے خطرے سے نمٹنے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS