نئی دہلی: سپریم کورٹ نے راجستھان ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے متعلق ریاستی اسمبلی اسپیکر کی اپیل جمعرات کو ٹھکرا دی۔حالانکہ عدالت نے یہ واضح کردیا کہ کانگریس لیڈر سچن پائلت اور ان کے خیمے کے 18 ارکان سمبلی کے خلاف کارروائی کے معاملے میں ہائی کورٹ کا کوئی بھی فیصلہ سپریم کورٹ کے آخری فیصلے پر منحصر کرےگا۔
جسٹس ارون کمار مشرا،جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کرشن موراری کی بینچ نے اسمبلی اسپیکر سی پی جوشی کی جانب سے پیش سینئر وکیل کپِل سبل اورپائلٹ خیمے کی جانب سے پیش سینئر وکیل ہریش سالوے اور مکل روہتگی کی دلیلیں سننے کے بعد کہا کہ وہ اس معاملے میں پیر کو تفصیلی سماعت کرے گی ۔اس دوران ہائی کورت کے منگل کے حکم پر روک نہیں لگے گی۔