نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں اوراسپتالوں میں مریضوں کی حالت زار پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس وبا نے بہار میں 'گڈ گورننس' کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "بہار میں کورونا وائرس کی صورتحال سنگین ہے اور یہ ریاستی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوچکی ہے۔اسپتال کے وارڈ میں لاوارث لاشوں کا پڑا ہونا بہارحکومت کی 'گڈ گورننس' کا پردہ فاش کرتا ہے۔
اس کےساتھ ہی انہوں نے ایک تصویر کے ساتھ خبر پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر حالات میں جلد بہتری نہیں آئی تو صورتحال بے قابو ہوجائے گی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS