مدھیہ پردیش میں پانچ دن کے ریاستی سوگ کا اعلان

    0

    بھوپال:مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کے انتقال کی وجہ سے ریاست میں پانچ دن کے ریاستی سوگ کا اعلان کیاگیا ہے۔اس سلسلے میں عوامی انتظامیہ محکمے کی جانب سے جاری کئےگئے حکم کے مطابق 21 جولائی سے 25 جولائی تک ریاستی سوگ رہے گا۔اس دوران سرکاری عمارتوں پر،جہاں قومی پرچم باقاعدہ لہرایا  جاتا ہے،سرنگوں رہےگا۔اس مدت میں کوئی بھی سرکاری اور تفریح سے متعلق  انعقاد نہیں ہوگا۔
    حکم میں کہا گیا ہے کہ آنجہانی گورنر کے اعزاز میں آج ریاستی حکومت کے سبھی دفاتر میں چھٹی رہےگی۔ ٹنڈن کی آخری رسومات پورے اعزاز کے ساتھ ادا کی ۔ٹنڈن کا آج صبح  لکھنؤ میں انتقال ہوگیا۔وہ پچھلے ایک ماہ سے زیادہ وقت س لکھنؤ میں ہی تھے اور ان کا وہاں ایک نجی اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ان کی آخری رسومات لکھنؤ میں ہی ادا کی جائیں گی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS