کورونا کی جنگ ڈٹ کرلڑنے کے بجائے خود کو مضبوط بنانے کاکام کیا :راہل گاندھی

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز کورونا وبا کے خلاف جنگ کے دوران مودی حکومت کی کامیابیاں شمار کرتے ہوئے طنز کیا کہ اس عرصے میں صرف حزب اختلاف کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
راہل گاندھی نے کہا آتم نربھر(خود کفیل) بنانے کی بات کرنے والی مودی حکومت نے حزب اختلاف کی حکومت کو گرانے اورکورونا کی جنگ ڈٹ کرلڑنے کے بجائے خود کو مضبوط بنانے کا کام کیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا ’’کورونا دورمیںحکومت کی کامیابیاں۔ فروری: نمستے ٹرمپ،مارچ:مدھیہ پردیش میں حکومت گرائی،اپریل: موم بتی جلوائی،مئی: حکومت کی چھٹی سالگرہ،جون : بہارورچوول ریلی،جولائی:راجستھان حکومت گرانے کی کوشش ‘‘۔اسی وجہ سے ملک کورونا کی لڑائی میں’آتم نربھر‘ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS