کلکتہ :مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے مغربی بنگال میں لااینڈ آرڈرکی صورت حال پر مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے بات چیت کی ہے۔گورنر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ریاست کے امور اور لا اینڈ آرڈرکی صورت حال پربات چیت کی ہے۔
دھنکر نے لکھا ہے کہ ریاست کے عوام کی فلااح و بہبود میرے ذہن میں رہتا ہے اورمیرا ہرکام ریاست کیلئے ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امیت شاہ سے یہ تبادلہ خیال آرٹیکل 159کے تحت ہے۔ آئین کی حفاظت میری ذمہ داری ہے میری زندگی ریاست کے عوام کیلئے وقف ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS