وکاس دوبے مڈبھیڑ: عدالتی کمیشن کی تشکیل نو کرے گا سپریم کورٹ

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ اترپردیش میں حادثے کا شکار مجرم وکاس دوبے کے مڈبھیڑ معاملے کی جانچ کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل عدالتی کمیشن کی تشکیل نو کرے گی اور اس بارے میں بدھ کو حکم جارے کرے گی۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے،جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رماسبرامنیم کی بنچ نے سالسیٹرجنرل تشارمہتہ اور اترپردیش حکومت کی جانب سےپیش ہریش سالوے کی دلیلیں سننےکےبعد  کہا کہ وہ ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل جانچ کمیشن کی تشکیل نو کرکے اس میں سپریم کورٹ کے ایک سابق جج اورریٹائرڈپولس افسرکو شامل کرے گی۔
ریاستی حکومت نے جانچ کمیشن کے تشکیل نو کے سلسلے میں حامی  بھرلی، اس کے بعد عدالت نے بدھ کو سماعت کی تاریخ مقررکرتے ہوئے مسٹر مہتہ کو متعلقہ نوٹی فیکیشن کا مسودہ اس دن پیش کرنےکا حکم دیا۔ بنچ نے کہاہے کہ وہ مسودہ دیکھنے کےبعد حکم جاری کرے گی۔
عدالت پیشے سے وکیل گھنشیام اپادھیائے، انوپ پرکاش اوستھی، وویک تیواری کے علاوہ غیرسرکاری تنظیم پیپلز یونین فار سول لبرٹی (پی یو سی ایل) اورکچھ دیگر  عرضی گذاروں کی عرضیوں کی مشترکہ طور پر سماعت کررہی تھی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS