نئی دہلی :سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر نشانہ لگایا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’پی ایم نے اقتدار کے لئے اپنی فیک تصویر پیش کی ہے ۔ یہ ان کی سب سے بڑی طاقت ہے،لیکن ہندوستان کے لئے اب یہ سب سے بڑی کمزوری ہے۔
راہل گاندھی نے ٹوئیٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔ چین بغیر سیاست کے کوئی قدم نہیں اٹھاتا۔ ان کے دماغ میں دنیا کا نقشہ ہے ا ور ہو اپنے حساب سے اسے تعمیر کر رہا ہے ۔
جس طرح سے چین ہماری سر زمین پر قبضہ کررہا ہے اسے دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ مرکز ی حکومت کی بزدلانہ کارروائی کی قیمت چکانی پڑے گی ۔ کانگریس کے لیڈر نے ہفتہ کے روز ٹوئٹ کیا کہ چین نے ہماری زمین پر قبضہ کرلیا ہے اور ہندوستانی حکومت چمیبرلین کی طرح سلوک کررہی ہے۔اس چین کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ مزید آگے بڑھے گا۔
راہل گاندھی نے ٹوئیٹ کیا کہ ’پی ایم نے اقتدار کے لئے اپنی فیک تصویر پیش کی ہے‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS