کوورنا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرمیں تقریباً 150کروڑ بچوں کی تعلیم کا مسئلہ

0

 نئی دہلی :کووروناوائرس وبا اور لاک ڈائون  کی وجہ سے دنیا بھرمیں تقریباً 150کروڑ بچوں کے والدین نے اپنے بچوں کو اس بیماری سے بچانے کے لئے ان کو اسکول جانے سے منا کردیا۔ دوسری جانب لاک ڈائون کے سبب بھی اسکول بند ہیں۔ ہندوستان ترقی پذیر ملک ہے۔70کروڑ بچے ہندوستان، بنگلہ دیش جیسے ترقی پزیر ملک میں سے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے تعلیم کا سب سے زیادہ نقصان غریب بچوں کا اور خاص کر لڑکیوں پر ہورہا ہے۔
فرانس،ڈنمارک اورنیوزی لینڈ جیسے ملکوں میں سوشل میڈیا کے قواعد میں نرمی دیے جانے کے بعد اسکولوں میں بچے پڑھائی کرنے لگے ہیں۔برطانوی حکومت نے 3220کروڑ کا نیسنل ٹیوٹرنگ پروگرام لانچ کیا ہے۔
دوسری جانب اگر ہم امریکہ کی بات کریں تو صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکول نہیں کھولے جانے پر فنڈنگ بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔بچے آن لان پڑھائی کررہے ہیں اس عمل پر حکومت کو اندیشہ ہے۔
یوینسکو اور ایجوکیشن کنسلٹینسی فرم میکنجی نے تعلیم کی بھرپائی کرنے کے لئے تین نکات بنائے ہیں۔
ہندوستان میں اسکول میں پڑھنے والے بچوں کی تعداد تقریباً33کروڑ ہے۔10.3فیصد کے پاس ہی آن لان کی سہولت ہے۔شہریوں میں بھی انٹرنیٹ کی سہولت تو مل جاتی ہے لیکن گائوں آج اس معاملے میں شہریوں کی طرح نہیں ہیں۔ مرکز نے اسکولوں کو کھولنے لیکر کئی طرح کی گائڈ لائن جاری کی ہے۔سوشل ڈسٹنسنگ اور سینی ٹائزیشن کے قوانین ہیں۔اسکولوں میں صرف 30 سے40فیصد اسٹرینتھ کی بھی بات کہی گئی ہے۔ چونکہ اسکول ابھی شروع نہیں ہوئے ہیں۔اسکولوں نے پہلی سے کلاس سے لیکر 9نویں تک کی پڑھائی آن لان شروع کردی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS