ملک میں ایک دن میں کورونا کے 38،902نئے معاملے درج

0

نئی دہلی: ملک میں کورونا کا قہر عروج پر ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک دن میں ریکارڈ 38،902 معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 10.77 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔
ملک میں گزشتہ چار دنوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 32 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ جمعرات کو 32،695 ، جمعہ کو 34،956 اور ہفتہ کو 34،884 معاملات کی تصدیق ہوئی تھی۔
وزارت مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 38،902 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 10،77،618 ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد 543 سے تجاوز کر 26،816 ہوگئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 6،77،423 افراد کورونا سے بازیاب ہوچکے ہیں جبکہ کورونا کے 3،73،379 فعال کیسز ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں نئے کیسوں کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے باعث صورتحال بہتر ہوتی نظر آ رہی ہے ، لیکن مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، اترپردیش ، گجرات اور مغربی بنگال میں انفیکشن کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ مہاراشٹرا میں متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ، تمل ناڈو میں 1.65 لاکھ اور دہلی میں 1.21 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ، جبکہ کرناٹک چوتھے نمبر پر ہے جہاں اس انفیکشن کے 59 ہزار سے زائد کیسز ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS