کانگریس کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ متاثرین کی ہرممکن مدد کریں: راہل گاندھی

0

نئی دہلی:  کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ سیلاب کی شدید  تباہ کاریوں کا سامنا کرنے والے آسام کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے متاثرین کی مدد کریں۔
 گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’پورا ملک آسام کے ساتھ ہے۔ آسام کے عوام اوالعزمی  کے ساتھ مستقل طور پر اس  سیلاب کا سامنا کررہے ہیں اوروہ اس قدرتی آفات سے سے نکل آئیں  گے۔
انہوں نے پارٹی کارکنوں کو سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کی اور کہا’’کانگریس کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ متاثرین کی ہرممکن مدد کریں۔‘‘
راہل گاندھی نے  ایک ویڈیو بھی  شیئر کی ہے جس میں سیلاب کے قہر کے مناظر میں آسام کے  لوگ  پانی میں  ڈوبے علاقوں سے  اپنے سامان کے ساتھ محفوظ مقامات کی جانب جاتے نظر آرہے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کیا کم تھی،کہ  سیلاب کا مسئلہ بھی پیدا ہوگیا۔ نہ تو کھانے پینے ہی ہے اور نہ ہی رہنے کی جگہ۔ سیلاب کی  صورتحال سے لوگ اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS