نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کوپھیلنے سے روکنے کےلیے ٹھوس قدم اٹھاکر اگر صورتحال میں تبدیلی نہیں لاجاتی ہے تو 10اگست تک ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر دوگنی ہوجائیگی ۔
راہل گاندھی نے جمعہ کو کہاکہ ملک میں روزانہ کورونا سے متاثر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہورہاہے لیکن سرکاری سطح پر اس صورتحال میں بہتری کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایاجارہاہے ۔
انھوں نے ٹوئیٹ کیا،’’ متاثرین کی تعداددس لاکھ سے پار ہوچکی ہے ۔اسی رفتار سے کووڈ ۔19پھیلا تو 10اگست تک ملک میں 2000000 سے زیادہ متاثرین ہونگے ۔حکومت کو وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ٹھوس اور منظم طریقہ سے اقدامات کرنے چاہئیں ۔ ‘‘