مہاراشٹر: لباس ڈیزائنر نے خودکشی کی

0

مہاراشٹر کے تھانہ ضلع میں میرا روڈ میں واقع 28 سالہ ایک فیشن ڈیزائنر نے اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔ تھانہ کاشی میرا کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر پنکج گھٹکر نے بتایا کہ پیر کی رات شیخ سلیم خان اپنے نویں منزل کے اپارٹمنٹ میں چھت کے پنکھے سے لٹکے ہوئے پائے گئے۔ اہلکار نے بتایا کہ اس کے گھر سے ایک خودکش نوٹ برآمد بھی ہوا ہے،  جس میں متوفی نے بیان دیا تھا کہ وہ زندگی سے تنگ آچکا ہے اور کسی کو بھی اس کی موت کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جانا چاہئے۔
خان ممبئی کے مختلف فلمی اسٹوڈیوز میں بطور لباس ڈیزائنر کام کرتے تھے اور ان کی والدہ ایک مختلف اپارٹمنٹ میں رہتی تھیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں حادثاتی موت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS