ممبئی: اسٹیل فیکٹری میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک، ایک شدید زخمی

0

ممبئی کے کھپولی علاقے میں ایک اسٹیل فیکٹری میں دھماکہ ہوس۔ اس حادثے میں 2 افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ آج صبح  ہوا۔ فیکٹری میں کام کر رہے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

اس ضمن میں تھانہ کھپولی کے پولیس انسپکٹر دھناجی کشیرسگر کے مطابق یہ دھماکہ آج صبح ایک جبکر 15 منٹ پر ہوا۔ کھپولی میں واقع انڈین اسٹیل ورکس لمیٹڈ پلانٹ میں ہوئے اس دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد بری طرح متاثر ہوئے جس میں سے دو ہلاک ہوگے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ فیکٹری میں کچے لوہے کو پگھلانے کا عمل جاری تھا، اس دوران ایک پی جی گیس سلنڈر سے گیس رسنے کے باعث یہ دھماکہ ہوا ہوگا۔ شدید زخمی کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS