نئی دہلی : دہلی حکومت کورونا متاثرین کے پلازمہ تھراپی کے علاج کے لئے دوسرا بینک لوک نائک جئے پرکاش نارائن اسپتال(ایل این جے پی) میں قائم کرے گی۔
نائب وزیر اعلیٰ سسودیا نے پیرکو ایل این جے پی میں پلازمہ بینک کے قائم کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ سیسودیا نے بتایا کہ ایل این جے پی میں تعمیر کیا جارہا بینک جلد ہی کھل جائے گا۔ دہلی حکومت کا پہلا پلازمہ بینک آئی ایل بی ایس میں ہے۔
پلازمہ بینک میں کورونا وائرس سے متاثر ہو کر صحت یاب ہوا شخص 14 دن کے بعد پلازمہ عطیہ کرسکتا ہے۔ پلازمہ تھراپی کا استعمال کورونا کے نازک مریضوں کے علاج میں کافی موثر ثابت ہوا ہے۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کابھی کورونا وائرس ہونے پر پلازمہ تھراپی سےعلاج کیا گیا تھا اور وہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS