بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا نے مغربی بنگال میں ہمت آباد کے پارٹی رکن اسمبلی دیبیندر ناتھ کے مبینہ وحشیانہ قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے حیرت انگیز اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔
نڈا نے پارٹی کے رکن اسمبلی کا قتل مغربی بنگال میں غنڈا راج اور وزیراعلی ممتا بینرجی حکومت کے امن و قانون کی ناکامی قرار دیا۔
انہوں نے کہاکہ ریاست کے عوام مستقبل میں ایسی حکومت کو معاف کرنے والے نہیں ہیں۔پارٹی اس حرکت کی سخت مذمت کرتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS